لویں چراغ وفا کی بڑھا کے دیکھتے ہیں
لویں چراغ وفا کی بڑھا کے دیکھتے ہیں
ہم اپنا ظرف نظر آزما کے دیکھتے ہیں
پھر اپنے دل کو کسی غم میں مبتلا جانو
وہ بار بار ادھر مسکرا کے دیکھتے ہیں
وہ لوگ جن کو شعور نگاہ حاصل ہے
وہ اپنے آپ میں جلوے خدا کے دیکھتے ہیں
ضرور اس کے دریچے سے ہو کے آئی ہے
جو بدلے بدلے سے تیور صبا کے دیکھتے ہیں
سنا ہے اس کی ہنسی میں ہے زندگی محسنؔ
تو آؤ اس کو ذرا سا ہنسا کے دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.