لذت دید کا چسکا ہے تو آ دیکھ مجھے
لذت دید کا چسکا ہے تو آ دیکھ مجھے
صاحب دیدۂ بینا ہے تو آ دیکھ مجھے
میری صورت ہے تماشا گہ یاس و امید
گر تجھے شوق تماشا ہے تو آ دیکھ مجھے
سب مری بات پہ کہتے ہیں کہ مختل ہے دماغ
تجھ کو دیوانوں کا سودا ہے تو آ دیکھ مجھے
مجھ سے بھی برسر پیکار ہے قسمت میری
دیکھنا جنگ کا نقشہ ہے تو آ دیکھ مجھے
رابعہ ہے مرض غم سے برا حال مرا
گر مزاج آج کل اچھا ہے تو آ دیکھ مجھے
لوگ پوچھیں گے مری صورت و سیرت تجھ سے
منہ کسی کو جو دکھانا ہے تو آ دیکھ مجھے
- کتاب : غزل اس نے چھیڑی-5 (Pg. 185)
- Author : فرحت احساس
- مطبع : ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301 (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.