لذت ہجر کو طویل کرے
درد دل کی اگر سبیل کرے
بخش دے مرتبہ فضیلت کا
جس کو بھی رب مرا خلیل کرے
میں دیا ہوں خلوص الفت کا
آندھیوں کو خدا فصیل کرے
جل اٹھیں گی بجھی بجھی آنکھیں
روشنی کی کوئی سبیل کرے
حرص نے میلے کر دئے ہیں وجود
عشق اب ذات کو جمیل کرے
تو جسے چاہے اس کو عزت دے
اور جسے چاہے تو ذلیل کرے
ہم تو ہیں مومیؔ اب چراغ سحر
رب تری زندگی طویل کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.