لے چل وہاں اب اے دل شوریدہ سر مجھے
لے چل وہاں اب اے دل شوریدہ سر مجھے
ان کی ہی کچھ خبر ہو نہ اپنی خبر مجھے
پردہ کشائے راز ہے نیرنگیٔ جمال
کب تک فریب جلوۂ برق و شرر مجھے
کیسا سکوں کہ پھر سر ویراں میں جوش ہے
پھر یاد آ رہے ہیں ترے بام و در مجھے
دل کیا ہے ایک عکس رخ حسن بے حجاب
آئینہ کیا ہے جلوۂ آئینہ گر مجھے
تم سے کروں میں اپنی تباہی کا کیا گلہ
ڈوبی ہے لے کے حسرت دیوانہ گر مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.