لے چلا جان حزیں وصل کا خواہاں ہونا
لے چلا جان حزیں وصل کا خواہاں ہونا
آہ دشوار ہے اس شوق کا ساماں ہونا
اب کبھی غصے سے بھی تم نے ادھر دیکھا نہیں
جان من قہر ہے یوں ہم سے گریزاں ہونا
دم بدم تازہ رہا سینے میں داغوں کا شباب
قابل رشک ہے اس گھر میں چراغاں ہونا
ارمغاں پھول کا جوں ہی مجھے بھیجا تم نے
دیکھتے دل کا برنگ گل خنداں ہونا
تلخیٔ صدمہ سے پھر رکنے لگا دم میرا
تم نے چاہا ہے صنم غیر کا مہماں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.