لیے جا بس اپنی نظر جانے والے
نہ کر راہبر راہبر جانے والے
قیامت کا ہوگا وہ منظر جہاں تک
پہنچتے ہیں سب بے نظر جانے والے
یہ کیا مجھ میں ایسا نظر آ گیا ہے
کدھر آ رہے ہیں کدھر جانے والے
ٹھہر کر چلیں گے سنا ہے یہاں سے
گزرتے نہیں سب گزر جانے والے
رہی ہم سفر اک صدائے مسلسل
ٹھہر جانے والے ٹھہر جانے والے
محبت کا آغاز ہے چوٹ کھا لے
ملیں گے ابھی زخم بھر جانے والے
امتؔ ایسے در سے گزرنا ہے بہتر
جہاں در گزر ہوں ٹھہر جانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.