لو اپنے نام جنت کر رہا ہوں
لو اپنے نام جنت کر رہا ہوں
میں اپنی ماں کی خدمت کر رہا ہوں
مٹا کر رکھ نہ دے فرقہ پرستی
سدھر جاؤ نصیحت کر رہا ہوں
سمندر روٹھ کر بیٹھا ہے مجھ سے
میں قطرہ کی حمایت کر رہا ہوں
تری یادوں کو غزلوں میں سجا کر
امانت میں خیانت کر رہا ہوں
مجھے معلوم ہے میرا مقدر
حریفوں سے محبت کر رہا ہوں
لگا یوں دیکھ کر ویراں حویلی
گو خود اپنی زیارت کر رہا ہوں
تبسم بھی جہاں بدعت ہے غوریؔ
میں ہنسنے کی جسارت کر رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.