لوگ آ جاتے تھے اس پار سے کچھ دن پہلے
لوگ آ جاتے تھے اس پار سے کچھ دن پہلے
اس جگہ پیڑ تھا دیوار سے کچھ دن پہلے
اب ترے عشق کا دربار ہے ہم خادم ہیں
ہم یوں ہی پھرتے تھے بے کار سے کچھ دن پہلے
پہلی توبہ سے لیا دوسری توبہ کا جواز
آخری بار پی ہر بار سے کچھ دن پہلے
اب یہ اک بوری ہے جو خون میں لت پت بوری
اس نے تکرار کی سردار سے کچھ دن پہلے
عہد نو میں نہیں چلنے کے ہمارے سکے
ہم جو نکلے ہیں ابھی غار سے کچھ دن پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.