لوگ جس شخص کو سردار بنا دیتے ہیں
لوگ جس شخص کو سردار بنا دیتے ہیں
اپنی تقدیر کا مختار بنا دیتے ہیں
شعر کا رشتہ کسی فکر سے ہو یا نہیں ہو
چند الفاظ اسے شہکار بنا دیتے ہیں
تجربے پر ہے نئے علم کی بنیاد صدا
دائرہ دیکھ کے پرکار بنا دیتے ہیں
صاحب کن فیکوں میرے بھی سینے میں اتار
لفظ جو آگ کو گلزار بنا دیتے ہیں
اتنا آساں نہیں یہ عشق دوبارہ بننا
آپ کہتے ہیں تو سرکار بنا دیتے ہیں
ہمی مٹی ہیں ہمی چاک ہمی کوزہ گر
آپ کو جو بھی ہے درکار بنا دیتے ہیں
اپنے دروازے پہ فائزؔ ہے شب و روز ہجوم
ہم ہیں وہ لوگ جو کردار بنا دیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.