لوگ جو ہم راز ہمدم دوست بن کر آئے ہیں
لوگ جو ہم راز ہمدم دوست بن کر آئے ہیں
آستینوں میں چھپا کر وہ ہی خنجر لائے ہیں
کھل گئی مٹھی ہماری تو یہ اندازہ ہوا
بند مٹھی میں قضا ہم ساتھ لے کر آئے ہیں
دین کی جانب ہمارا دھیان جاتا ہی نہیں
مسئلے دنیا کے ہم کو اس قدر الجھائے ہیں
کوئی محبوب خدا ہے اور ہے کافر کوئی
اس تفرق نے تمدن کے سبق جھٹلائے ہیں
ہر فریضے سے جنہیں معزول ہونا تھا وہی
حکمراں بن کر نیا آئین لے کر آئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.