لوگ کہتے ہیں میں بھی دریا ہوں
لوگ کہتے ہیں میں بھی دریا ہوں
پھر بھی صدیاں ہوئیں کہ پیاسا ہوں
اے جہاں والو مجھ کو اپناؤ
میں ترقی کی روپ ریکھا ہوں
میری آہٹ سے رنج و غم جاگے
واقعہ یہ ہے میں مسیحا ہوں
اے برے وقت احتیاط برت
اک نگر کا میں شاہزادہ ہوں
آؤ تم بھی خرید لو مجھ کو
آج نیلام ہونے والا ہوں
کر عدیمؔ احترام میرا بھی
دل کا نازک ترین رشتہ ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.