Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لوگ کہتے ہیں وبا ہے یہ وبا کا وقت ہے

اقتدار جاوید

لوگ کہتے ہیں وبا ہے یہ وبا کا وقت ہے

اقتدار جاوید

MORE BYاقتدار جاوید

    لوگ کہتے ہیں وبا ہے یہ وبا کا وقت ہے

    یہ گھڑی مشکل کی ہے مشکل کشا کا وقت ہے

    صبح کاذب کی سحر انگیزیاں دائم وہیں

    کوئی دریا ہے اندھیرا ہے خدا کا وقت ہے

    دن نکلتا ہے ابھی تک اک حیات آثار دن

    آسمانوں پر ستارے ہیں ثنا کا وقت ہے

    شہر کو کھا جانے والی ہے یہ میناروں کی چپ

    کوئی نوبت ہے نمازوں کی قضا کا وقت ہے

    اک ذرا توضیح جس کی ہو نہیں سکنی ابھی

    میری مٹھی میں ابھی کوئی بلا کا وقت ہے

    پاؤں رکھتے ہیں اٹھاتے ہیں پلٹ آتے ہیں ہم

    رہ گزر پر ایک انجانی صدا کا وقت ہے

    پھیلتی جاتی ہے اک بے ہیئتی چاروں طرف

    یہ دعا کا وقت ہے یہ بد دعا کا وقت ہے

    درمیاں میں دوسری ساعت کا امکاں تک نہیں

    ابتدا کا وقت ہے اور انتہا کا وقت ہے

    اہل دنیا پر بھروسے کی کوئی وقعت نہیں

    یہ عراق زندگانی ہے رسا کا وقت ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے