لوگ کوشش میں ہیں میرا قد گھٹانے کے لئے
لوگ کوشش میں ہیں میرا قد گھٹانے کے لئے
پر خدا راضی ہے میرا قد بڑھانے کے لئے
بے وفا کی داستاں مجھ کو سنانے کے لئے
لوگ آ جاتے ہیں میرا غم بڑھانے کے لئے
تم ہمارے سامنے ذکر نبی کرتے رہو
اتنا بس کافی ہے دل کو چین پانے کے لئے
اتنی تنگ دستی ہے اب بھی اس قدر محنت کے بعد
کس قدر دشواریاں ہیں گھر چلانے کے لئے
غم ترا آواز دیتا ہے بتا میں کیا کروں
میں گیا تھا لوٹ کر واپس نہ آنے کے لیے
حبس دل بڑھنے لگا تو کھل کے پھر ہم رو دیے
یہ سلیقہ تھا ہمارا غم بھلانے کے لیے
سب تحائف میں نے تیرے کر دیے واپس مگر
ہاتھ میں ایک چین رکھی ہے گھمانے کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.