لوگ پھولوں کو بہاروں میں جلا دیتے ہیں
لوگ پھولوں کو بہاروں میں جلا دیتے ہیں
ہم تو کانٹوں کو بھی دامن میں جگہ دیتے ہیں
حوصلے جینے کے آداب سکھا دیتے ہیں
ڈوبنے والے کو ساحل سے لگا دیتے ہیں
زحمت راہبری آپ اٹھایا نہ کریں
راستے خود مجھے منزل کا پتہ دیتے ہیں
آدمی گردش دوراں سے اگر ٹکرائے
حادثے شرم سے سر اپنا جھکا دیتے ہیں
رات سو جاتی ہے جب ساری خدائی شیداؔ
ایک اک یاد کو ہم ہیں کہ جگا دیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.