Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لوگ اڑ کے جا پہونچے بے کراں خلاؤں میں

سعید اللہ شاد

لوگ اڑ کے جا پہونچے بے کراں خلاؤں میں

سعید اللہ شاد

MORE BYسعید اللہ شاد

    لوگ اڑ کے جا پہونچے بے کراں خلاؤں میں

    ہم اسیر ہیں اب تک جہل کی گپھاؤں میں

    بے سبب نہیں گھر میں تیرگی ہوئی ہوگی

    چاند چھپ گیا ہوگا زلف کی گھٹاؤں میں

    ہم عمل سے ہیں خالی یوں ہی ہوگی پامالی

    ڈھونڈئیے نہ تاثیریں بے اثر دعاؤں میں

    یہ تسلسل طوفاں یہ عذاب لہروں کا

    کون سی بشارت ہے چیختی ہواؤں میں

    کیا یہاں امیروں کے کھیل ہونے والے ہیں

    اڑ رہے ہیں غبارے شہر کی فضاؤں میں

    کشت‌ زعفراں ہو کر ہر نفس مہک اٹھے

    میرے پیار کی خوشبو گھول دو ہواؤں میں

    قوم کے سفینے کا اب خدا ہی حافظ ہے

    اختلاف برپا ہے آج ناخداؤں میں

    کل تھی جن کی مٹھی میں گردش زمانہ بھی

    وقت کی ہیں زنجیریں آج ان کے پاؤں میں

    ہم شریف زادے ہیں بے حیا نہیں لیکن

    سر چھپائیں گے کیسے مختصر رداؤں میں

    نفرتوں کے سوداگر پرچم اماں لے کر

    پیار بانٹنے نکلے شادؔ گاؤں گاؤں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے