لطف تشریف جو عشق اس کے نے آغاز کیا
لطف تشریف جو عشق اس کے نے آغاز کیا
ہم نے تعظیم کی اور جھپ در دل باز کیا
دیکھ کر اس کو بتاں سحر سب اپنا بھولے
اس شہ حسن کے عالم نے یہ اعجاز کیا
لطف سے جس کی طرف ایک نگہ کی اس نے
اس کو سو قدر و شرف سے وہیں ممتاز کیا
جس کے ہاں پاؤں رکھا اس نے تو کیا کیا اس کو
عالم ظاہر و باطن میں سرافراز کیا
ہم تو کس گنتی میں ہیں حسن نے اس کے تو نظیرؔ
ہیں جو معشوق انہیں عاشق جانباز کیا
- Deewan-e-Nazeer Akbarabadi
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.