لٹنے والو دل برباد کی توقیر نہ جائے
لٹنے والو دل برباد کی توقیر نہ جائے
گھر چلا جائے مگر حسرت تعمیر نہ جائے
شہر نو قلعۂ دل کیسا کھنڈر ہے کہ جہاں
کوئی سیاح نہ آئے کوئی رہ گیر نہ جائے
میں تو خود خوابوں کو تعبیر سے کر دوں محروم
خواب ایسے ہیں کہ جن سے غم تعبیر نہ جائے
شہر سے قافلے لوٹے ہیں یہ کہتے سوئے دشت
اس خرابے میں کوئی صاحب توقیر نہ جائے
جانے کس شعلے سے گوندھی گئی مٹی میری
آندھیاں چلتی رہیں خاک کی تنویر نہ جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.