معنی ہر ایک لفظ کے ایسے نکالیے
ہر درد کو خلوص کے پیکر میں ڈھالیے
خاموش پیڑ دیکھ رہے ہیں سر فلک
مدت سے تیرے شہر میں دست دعا لیے
پرچھائیوں کے شہر میں اب سوچنا ہی کیا
خود کو بدن کے خول سے باہر نکالیے
دیتا ہے کون دیکھ لو اہل وفا کا ساتھ
جاؤ گے کتنی دور چراغ وفا لیے
خالدؔ انہیں بھی وقت کی بھٹی میں ڈال دو
کچھ لوگ آج آئے ہیں سنگ صدا لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.