مآل رنگ چمن چشم اشک بار میں ہے
مآل رنگ چمن چشم اشک بار میں ہے
جو گل ہے داغ خزاں سینۂ بہار میں ہے
فروغ دیدۂ یعقوب ہے کسے معلوم
وہ کارواں جو ابھی پردۂ غبار میں ہے
بچا سکیں گے نہ یہ نغمہ ہائے چنگ و رباب
سپر اٹھا کہ تو میدان کارزار میں ہے
بالاتفاق ہے منزل گہہ مہ و خورشید
ترا وہ نقش کف پا جو رہ گزار میں ہے
عجیب شے ہے برائے مرقعۂ ہستی
وہ رنگ جبر جو تصویر اختیار میں ہے
ورائے منصب معصومیت ہے میرا گناہ
کہ اس کا ہاتھ بھی تخلیق روزگار میں ہے
جسے کوئی بجز اہل نظر سمجھ نہ سکا
وہ مصلحت بھی جنون خرد شکار میں ہے
شہید خنجر ابرو کبھی نہیں مرتے
تو آنکھ اٹھا کہ ابھی فیضؔ انتظار میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.