معانی لفظوں کے پیری میں کچھ شباب میں کچھ
معانی لفظوں کے پیری میں کچھ شباب میں کچھ
اور اس کے بارے میں لکھا نہیں کتاب میں کچھ
پہنچ کے دیکھا تو مانگے کی روشنی کے سوا
فلک کے تاروں میں کچھ ہے نہ ماہتاب میں کچھ
ہر ایک گھونٹ میں یکساں نہیں تھی تلخیٔ مے
کہ گھول دیتے ہیں حالات بھی شراب میں کچھ
کئی گناہوں کا اندراج ہی نہیں ملتا
کسی سے بھول ہوئی ہے مرے حساب میں کچھ
ہے تیرا عکس کہ میرے غموں کا سایا ہے
نظر تو آتا ہے پیمانۂ شراب میں کچھ
- کتاب : Mujalla Dastavez (Pg. 382)
- Author : Aziz Nabeel
- مطبع : Edarah Dastavez (2013-14)
- اشاعت : 2013-14
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.