مادر ہند کی عظمت کا پتہ چلتا ہے
مادر ہند کی عظمت کا پتہ چلتا ہے
حسن کشمیر سے جنت کا پتہ چلتا ہے
قطرۂ آب کی قیمت کا پتہ چلتا ہے
دھوپ میں پیاس کی شدت کا پتہ چلتا ہے
جب بھی کاندھوں پہ اٹھاتا ہوں جنازہ کوئی
زندگی تیری حقیقت کا پتہ چلتا ہے
پاؤں ہو جاتے ہیں جب راہ وفا میں زخمی
تب کہیں عشق کی عظمت کا پتہ چلتا ہے
علم پر اپنے بہت جب کوئی کرتا ہے غرور
اس کے اندر کی جہالت کا پتہ چلتا ہے
اس کی تحقیق جب آتی ہے خلاؤں میں نظر
علم انسان کی طاقت کا پتہ چلتا ہے
جب نہیں ملتی ہمیں وقت ضرورت عالمؔ
تب کسی چیز کی قیمت کا پتہ چلتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.