ماحول دل زار ابھی کیا تھا ابھی کیا ہے
ماحول دل زار ابھی کیا تھا ابھی کیا ہے
یہ شہر بھی حیرت کدۂ ہوش ربا ہے
اک وہ ہیں کہ اسباب زمانہ ہیں ملازم
اک ہم کہ میسر نہ دوا ہے نہ دعا ہے
سب کام دلیلوں سے نہیں چلتے جہاں میں
گر ہم کو یقیں ہے کہ خدا ہے تو خدا ہے
تصویر مکمل ہوں مگر میرا مصور
لگتا ہے یہاں رکھ کے مجھے بھول گیا ہے
بے کار ہے دیواروں سے سر پھوڑنا خالدؔ
کچھ دادرسی ہو تو شکایت بھی بجا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.