ماحول نے ڈالا ہے اثر اور طرح کا
ماحول نے ڈالا ہے اثر اور طرح کا
پھل اور طرح کے ہیں شجر اور طرح کا
لرزیدہ ملے وادیٔ ظلمات کے رہرو
آیا مرے حصے میں سفر اور طرح کا
دشمن کی ہر اک چال سے بچ آیا میں لیکن
یاروں نے دکھایا ہے ہنر اور طرح کا
ہر بار بڑھا کرتی ہے بے تابئ دل اور
ہر بار وہ آتا ہے نظر اور طرح کا
مشتاق تو پہلے بھی بہت تھے مگر اب کے
مجمع ہے سر راہ گزر اور طرح کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.