مائل رقص شرر بیٹھے ہیں
مائل رقص شرر بیٹھے ہیں
کر کے طوفاں پہ نظر بیٹھے ہیں
وہ جو با دیدۂ تر بیٹھے ہیں
رنج و آلام سے ڈر بیٹھے ہیں
اب تو جل جانا ہی ہوگا بہتر
دوستی شمع سے کر بیٹھے ہیں
درد کی رات کٹھن ہے لیکن
لے کے امید سحر بیٹھے ہیں
غم کے طوفاں کو صدف میں تن کر
ہم بہ انداز گہر بیٹھے ہیں
زندگی ڈھال بنے یا نہ بنے
موت سے سینہ سپر بیٹھے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.