مان جا عین شین قاف نہ کر
مان جا عین شین قاف نہ کر
روئے گا عین شین قاف نہ کر
کون پھر مے کدہ سنبھالے گا
ساقیا عین شین قاف نہ کر
کشتیٔ زیست ڈوب جائے گی
ناخدا عین شین قاف نہ کر
دل لگانے سے کچھ نہیں ہوتا
دل لگا عین شین قاف نہ کر
سب کو دیتا ہے ایک دیوانہ
مشورہ عین شین قاف نہ کر
یہ زمانہ وفا نہیں کرتا
ہم نوا عین شین قاف نہ کر
ہے ابھی دور کم سنی پیارے
مسکرا عین شین قاف نہ کر
لاج رکھ اپنی خوب صورت کی
اپسرا عین شین قاف نہ کر
ایک کافی ہے زندگی بھر کو
دوسرا عین شین قاف نہ کر
پھر سے فرمائیں حضرت محورؔ
کیا کہا عین شین قاف نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.