مان جا دیکھ اعتبار نہ کر
مان جا دیکھ اعتبار نہ کر
وہ نہ آئیں گے انتظار نہ کر
اپنا غم رو کے آشکار نہ کر
چاند تاروں کو اشک بار نہ کر
رحم کر اے جنون ذوق نظر
مجھ کو بیگانۂ بہار نہ کر
رند بن دیکھ کیف بادہ نہ بن
ان نگاہوں کا اعتبار نہ کر
توبہ توبہ ترا گلہ اور میں
مجھ کو اتنا تو شرمسار نہ کر
ہوش کو اذن بے خودی دے کر
زندگی کا بھی اعتبار نہ کر
مجھ کو دنیا کی آفتیں ہیں قبول
غم دلی ان کو سوگوار نہ کر
یہ ہے توہین ضبط غم ناداں
اشک غم حسن پر نثار نہ کر
دیکھ انجام طور کیا ہے وکیلؔ
منزل شوق اختیار نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.