مانا ہر شخص مرے حق میں گواہی دے گا
مانا ہر شخص مرے حق میں گواہی دے گا
ظلم پرور جو وہ ٹھہرا تو سزا ہی دے گا
کیا گماں تھا مرے اجداد کے روشن نامو
یہ مرا دور تمہیں بخت سیہ ہی دے گا
تو ہے اک ریت مقدر ہے ہوا کی ٹھوکر
پھر بھلا کون تجھے پشت پناہی دے گا
میرے جنگل کی بھی وسعت کو تو دیکھا ہوتا
اک دیا کیا مجھے انجام بتا ہی دے گا
میں تو روٹھا کہ مناتے ہوئے دیکھوں اس کو
کیا خبر تھی کہ ستم گر وہ بھلا ہی دے گا
وقت بدلا تو اسی ہاتھ میں ہوگا خنجر
یہ نہ سوچ جب بھی اٹھے گا تو دعا ہی دے گا
ناخداؤں پہ بھروسہ نہ ڈبو دے عامرؔ
قرب ساحل جو تجھے دے گا خدا ہی دے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.