مانا کہ نہیں آج طرف دار ہماری
مانا کہ نہیں آج طرف دار ہماری
دنیا کبھی ہوتی تھی پرستار ہماری
افسوس تو یہ ہے کہ دلاسہ نہیں دیتا
وہ بات تو سنتا ہے کئی بار ہماری
ظالم کے لیے نرم رویہ نہیں رکھتے
مظلوم پہ چلتی نہیں تلوار ہماری
ٹوٹے ہوئے رشتوں کی بحالی کے لیے تھی
جتنی بھی ہوئی آپ سے تکرار ہماری
ہر ایک سے بیعت کا تقاضا نہیں کرتے
تعداد سے بنتی نہیں سرکار ہماری
ہم لوگ اگر آ ہی گئے ہیں سر بازار
قیمت نہ گرا چشم خریدار ہماری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.