مانا کہ شکل سے میں ذرا سا متین ہوں
مانا کہ شکل سے میں ذرا سا متین ہوں
لیکن ہنسی مذاق میں میں بہترین ہوں
کچھ وقت مجھ پہ کام ہوا پھر میں کٹ گیا
جو فلم تک پہنچ نہ سکا میں وہ سین ہوں
میں آدمی کی ذات گماں کیوں نہ ہو مجھے
کیوں کر بھرم نہ ہو کہ بس اک میں ذہین ہوں
خود تک عروج بھی مرا خود تک زوال بھی
یعنی ہوں میں ہی آسماں میں ہی زمین ہوں
دل ایک عقل دو وہ جو ان کو سنے وہ تین
میں ایک شخص ہوں ہی کہاں میں تو تین ہوں
توہین اتنی بھی نہ کر ان کی پسند کی
فانیؔ قبول کر لے کہ میں بھی حسین ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.