مانگنے کے لیے کچھ بچا ہی نہیں
مانگنے کے لیے کچھ بچا ہی نہیں
تو ہمیں چاہیئے تھا ملا ہی نہیں
بچ گئے کیسے تم تو یہ حیرت ہی ہے
عشق سے کوئی اب تک بچا ہی نہیں
پرورش آ گئی عشق کے سامنے
عشق کی جنگ میں ہارتا ہی نہیں
کیا ہوا ہے تجھے پوچھتے ہیں سبھی
مرض میرا مجھے خود پتہ ہی نہیں
ہم برے وقت میں کام آتے میاں
رابطہ آپ نے پر رکھا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.