مار دیتا مجھے مٹا دیتا
مار دیتا مجھے مٹا دیتا
اس سے بڑھ کر وہ کیا سزا دیتا
شرط ہوتی اگر وفا کی یہی
قطرہ قطرہ میں خوں بہا دیتا
پھول ہوتا تو بانٹتا خوشبو
میں تو کانٹا تھا تجھ کو کیا دیتا
باندھ لیتا جو پاؤں میں گھنگرو
ساری دنیا کو میں نچا دیتا
میں نہ گر روکتا تو وہ پاگل
اپنے ہاتھوں سے گھر جلا دیتا
جھانک لیتا جو میرے دل میں امینؔ
میرا دشمن مجھے دعا دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.