مایوسیٔ نگاہ کا قائل نہیں رہا
مایوسیٔ نگاہ کا قائل نہیں رہا
یعنی تمہاری راہ کا قائل نہیں رہا
جب میں گناہ عشق کا پابند ہو گیا
تب سے کسی گناہ کا قائل نہیں رہا
ترک تعلقات کا افسوس ہے مگر
تجدید رسم و راہ کا قائل نہیں رہا
جس میں سوائے وعدۂ فردا کے کچھ نہ ہو
ایسی کسی نگاہ کا قائل نہیں رہا
لب ہائے صبح و شام سدا مسکرائیں گے
میں زندگی میں آہ کا قائل نہیں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.