Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ماضی کو اپنے بھول نہ جائیں تو کیا کریں

ڈاکٹر راہی

ماضی کو اپنے بھول نہ جائیں تو کیا کریں

ڈاکٹر راہی

MORE BYڈاکٹر راہی

    ماضی کو اپنے بھول نہ جائیں تو کیا کریں

    کب تک ہم آسمان کے تارے گنا کریں

    یادوں کے قافلے کو لئے ساتھ کیا کریں

    منزل ہی جب نہیں ہے تو پھر کیوں چلا کریں

    تم ہو ہمارے ساتھ تو دنیا ہے ساتھ ساتھ

    جب تم نہیں ہو ساتھ تو دنیا کو کیا کریں

    رہ رہ کے دے رہا ہے دل آواز باز گشت

    آدم کی طرح ہم بھی نہ کیوں اک خطا کریں

    تنہائی دور ہو کے رہے گی اسی طرح

    چپ چاپ جب بھی وقت ملے ہم ملا کریں

    اعلان حق کروں گا ضرور ان کے سامنے

    اب چاہے میرے سر کو وہ تن سے جدا کریں

    ممکن ہے اس دعا سے ہی باب اثر کھلے

    آؤ اٹھا کے ہاتھ کو اپنے دعا کریں

    تتلی کی طرح پھول سے لپٹا رہوں گا میں

    چلنے دو لاکھ تیز ہوائیں چلا کریں

    کیا لطف مے وہ سامنے راہیؔ اگر نہیں

    اٹھتی ہیں آسماں پہ گھٹائیں اٹھا کریں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے