مچلتی ہیں مچلتی ہیں مچل کر ڈوب جاتی ہیں
مچلتی ہیں مچلتی ہیں مچل کر ڈوب جاتی ہیں
تری یادیں مرے غم کو غزل کر ڈوب جاتی ہیں
کہیں سے بھی نہیں مٹتی تمنائیں وہ آخر میں
دو آنکھوں کے کناروں سے نکل کر ڈوب جاتی ہیں
کبھی دیکھا ہے تم نے مچھلیوں کو خودکشی کرتے
وہ ساحل پہ سمندر سے اچھل کر ڈوب جاتی ہیں
سمندر میں جو گر جائیں ہماری پیاس کی بوندیں
تو وہ چپ چاپ گوہر میں بدل کر ڈوب جاتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.