محاذ زیست پہ تنہا ہی لڑ رہا ہوں میں
محاذ زیست پہ تنہا ہی لڑ رہا ہوں میں
خود اپنے مد مقابل کھڑا ہوا ہوں میں
جو سامنے ہے وہ کچھ بھی نہیں حقیقت میں
نظر جو آتا ہوں اس کے علاوہ کیا ہوں میں
کسی کے آئینے پر عکس کس طرح بنتا
جب اپنے آپ پہ ظاہر نہیں ہوا ہوں میں
نکال پھینک بدن کی دکان سے مجھ کو
متاع جاں ترا نقصان کر رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.