محفل عشق کا دیا ہوں میں
محفل عشق کا دیا ہوں میں
تند جھونکوں میں جل رہا ہوں میں
لوگ اس طرح مجھ سے بچتے ہیں
وقت کا جیسے حادثہ ہوں میں
میرا چہرہ بھی تیرا چہرہ ہے
غور سے دیکھ آئنہ ہوں میں
اس قدر سہل مت سمجھ مجھ کو
ایک پیچیدہ مسئلہ ہوں میں
فیصلہ ہو چکا ہے روز ازل
زندگی جرم ہے سزا ہوں میں
میرا قبضہ ہے ان سفینوں پر
تو خدا ہے تو ناخدا ہوں میں
سنگ ریزہ سہی مگر علمیؔ
عرش سے ٹوٹ کر گرا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.