محفل میں گفتگو کا بہانہ نہیں ملا
محفل میں گفتگو کا بہانہ نہیں ملا
بے نام خواہشوں کا فسانہ نہیں ملا
ہم نے گزاری رات ستاروں کی چھاؤں میں
ہم کو ترے نگر میں ٹھکانہ نہیں ملا
مٹی کے کچھ مکان مجھے سرنگوں ملے
ڈھونڈا مگر کھنڈر میں خزانہ نہیں ملا
وہ کشتیوں کے رخ کو بدلتے بھی کس طرح
دریائے زندگی کا دہانہ نہیں ملا
کچھ اس طرح جلے ہیں فسادات میں مکاں
مسعود جعفریؔ کا ٹھکانہ نہیں ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.