محفل میں ہے پھر ذکر بہاراں کئی دن سے
محفل میں ہے پھر ذکر بہاراں کئی دن سے
آنکھوں میں ہے وہ جان گلستاں کئی دن سے
کیا جانیے کیا بات ہوئی ان سے کسی کی
دیکھا ہے انہیں ہم نے پشیماں کئی دن سے
اب دیکھیے کیا اور دکھائے غم دوراں
کانٹوں سے ہیں الجھے ہوئے داماں کئی دن سے
مائل بہ کرم مجھ پہ کوئی ہو گیا شاید
قابو سے ہے باہر مرا ایماں کئی دن سے
کیا باد صبا دے گئی پیغام بہاراں
ہاتھوں میں ہے خود اپنا گریباں کئی دن سے
گلشن کی مرے خیر بہ ہر طور ہو یا رب
آنکھوں میں ہے تصویر بیاباں کئی دن سے
اللہ رکھے فوقؔ انہیں اپنی اماں میں
آتے ہیں نظر خواب پریشاں کئی دن سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.