محفل سجی سجائی ہے
بھیڑ ہے یا تنہائی ہے
پت جھڑ میں ہم سے ملنے کو
پھاگن کی رت کیوں آئی ہے
دل کا حال سنائیں کیا
جان لبوں پر آئی ہے
کیسے اس کو چھو کر دیکھیں
وہ خوشبو ہے پرچھائی ہے
اک کالا جادو زلفوں کا
اور پاگل پروائی ہے
پھولوں سی باتیں کرتا ہے
شاعر ہے سودائی ہے
جانے کیسے گزرے گا دن
مر کر رات بتائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.