محفل تمام رات ہی یوں تو سجی رہی
لیکن تمہارے بعد تمہاری کمی رہی
کتنے ہی لوگ ساتھ میں چلتے تھے دور تک
رشتوں میں تہہ سی دھول کی لیکن جمی رہی
پچھتا رہا ہوں آج بھی اپنے گناہ پر
اک بار جھک گئی تو یہ گردن جھکی رہی
سمجھا رہے تھے چاند ستارے مجھے مگر
مجھ سے ہی میری جنگ مسلسل چھڑی رہی
میری نظر تھی پاک یہ لہجہ بھی نرم تھا
جب تک مرے مزاج میں شائستگی رہی
پھرتی تھی میری زیست کسی کی تلاش میں
جب تک مرے وجود میں تیری کمی رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.