مہکے مہکے ہوئے ایام سے وابستہ ہیں
مہکے مہکے ہوئے ایام سے وابستہ ہیں
چند لمحے کسی گلفام سے وابستہ ہیں
کیوں نہ تاریکیاں گہری ہوں شب فرقت کی
جب تری زلف سیہ فام سے وابستہ ہیں
یہ حسیں خواب یہ امید و سکوں کے لمحے
ان کے بھیجے ہوئے پیغام سے وابستہ ہیں
ہر نئی صبح انہیں آ کے مٹا جاتی ہے
چند یادیں جو کسی شام سے وابستہ ہیں
جانتا ہوں کہ ترے ساتھ گزارے اوقات
کسی تہمت کسی دشنام سے وابستہ ہیں
اب جو کرتا ہے یہ بہکی ہوئی باتیں افضلؔ
ہوشیاری میں پیے جام سے وابستہ ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.