Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محرومیوں کا خوف نہیں ہے ذرا مجھے

سراج الدین سراج

محرومیوں کا خوف نہیں ہے ذرا مجھے

سراج الدین سراج

MORE BYسراج الدین سراج

    محرومیوں کا خوف نہیں ہے ذرا مجھے

    پہچانتی ہے شہر کی آب و ہوا مجھے

    اک عمر اس سفر میں گزرنے کے باوجود

    کیوں اجنبی سا لگتا ہے ہر راستہ مجھے

    بے جا انا تباہی کا کردار بن گئی

    خود ساختہ غرور نے رسوا کیا مجھے

    کوتاہیوں کا دخل ہے میری شکست میں

    ناکامیوں نے راز یہ سمجھا دیا مجھے

    ہر چند سامنے تھی مرے منزل یقیں

    لیکن غلط قیاس نے بھٹکا دیا مجھے

    اب سارا شہر میرا خریدار بن گیا

    اتنا مرے خلوص نے سستا کیا مجھے

    لکھ دی امیر شہر نے دستور میں یہ بات

    مجرم ہو کوئی اور ملے گی سزا مجھے

    ہونے لگے تھے مجھ سے گریزاں تمام لوگ

    گھبرا کے توڑنا ہی پڑا آئنہ مجھے

    یوں تو سراجؔ اس کی محبت میں ہے فریب

    لیکن اسی نگاہ نے اچھا کیا مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے