محسوس ہوتی ہی نہیں تیری کمی مجھے
محسوس ہوتی ہی نہیں تیری کمی مجھے
لے آئی کس مقام پہ یہ زندگی مجھے
نیند آنے کا کوئی نہیں امکاں سو رات بھر
میں دیکھتا رہوں گا گھڑی کو گھڑی مجھے
اپنا خیال رکھیں گے سوئیں گے وقت پر
جو بات میں نے کہنی تھی اس نے کہی مجھے
باقی وہ پورا پورا کھلا مجھ پہ خود بخود
بند قبا کی گرہیں تھیں بس کھولنی مجھے
اچھے نصیب والا تھا تو یار اس لئے
یہ روشنی ملی ہے تجھے تیرگی مجھے
ہیں سو طریقے غم سے رہائی کے میرے پاس
فن کار ہوں پسند نہیں خود کشی مجھے
ایسی جگہ تھے دونوں میں سے اک نے مرنا تھا
کونینؔ اس کو پیارا تھا میں زندگی مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.