محو سجدہ کبھی مصروف دعا ہوتا ہوں
محو سجدہ کبھی مصروف دعا ہوتا ہوں
ایک لمحہ بھی اگر تجھ سے جدا ہوتا ہوں
بات کرتا ہوں تو ہوتا ہوں قیامت کا سکوت
اور خاموش جو ہوتا ہوں صدا ہوتا ہوں
اپنے جذبات پہ رکھتا ہوں مکمل قابو
میں کسی پر بڑی مشکل سے فدا ہوتا ہوں
میری فطرت ہی نہیں چیخنے چلانے کی
میں تو خود سے بھی سلیقے سے جدا ہوتا ہوں
میں نئے عہد کی تحقیق ہوں تخلیق نہیں
راز کی طرح کتابوں میں چھپا ہوتا ہوں
آنکھ میں ہوں تو نظر آتا ہوں اک قطرۂ اشک
پھیل جاؤں تو سمندر سے سوا ہوتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.