میکدے میں گئے تو کیا ہوگا
میکدے میں گئے تو کیا ہوگا
درد دل کا مرے سوا ہوگا
جو ہوا ہے وہی سدا ہوگا
با وفا ہے جو بے وفا ہوگا
تم کہو وقت ہے تمہارے ساتھ
ہم کہیں گے تو یہ گلہ ہوگا
چند تنکے ابھی ہیں دامن میں
فصل گل آ گئی تو کیا ہوگا
ہم کریں گے ضرور ذکر وفا
جانتے ہیں کہ وہ خفا ہوگا
ساز ہستی کو سوچ کر چھیڑو
ایک دن یہ بھی بے صدا ہوگا
کام کرتا ہے رات دن احمدؔ
ہوگا قسمت میں جو لکھا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.