مے کدوں میں تو عام پیتے ہیں
مے کدوں میں تو عام پیتے ہیں
ہم نگاہوں سے جام پیتے ہیں
تیری تصویر سامنے رکھ کر
کر کے تجھ سے کلام پیتے ہیں
غم فرقت میں بس دو گھونٹ پیا
آپ کرتے ہیں نام پیتے ہیں
آؤ پی لو کے صبح صادق ہے
آؤ بیٹھو ہے شام پیتے ہیں
میں زمانے کو میکدے سا لگوں
آؤ اس طرح جام پیتے ہیں
قید بوتل میں ہیں عجب جلوہ
آج بوتل تمام پیتے ہیں
گھر کے آئیں گھٹائیں ساون کی
کیجے کچھ انتظام پیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.