مے کشو مے کشی کی بات کرو
مے کشو مے کشی کی بات کرو
رنج و غم میں خوشی کی بات کرو
سارا عالم ہی رقص میں گم ہے
تم بھی کچھ بے خودی کی بات کرو
کیوں اداسی ہے آج محفل میں
ہم نشیں دل لگی کی بات کرو
جو لٹا بیٹھے جان الفت میں
ایسے اک آدمی کی بات کرو
چند لمحہ سکون دل تو ملے
امن اور آشتی کی بات کرو
بھول جاؤ تمام شکوے گلے
دوستو دوستی کی بات کرو
تلخی زیست کو بھلا کے مجیدؔ
حسن اور عاشقی کی بات کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.