مے پاش نگاہوں سے مستی سی چرا لایا
مے پاش نگاہوں سے مستی سی چرا لایا
باہوش رہا لیکن مدہوش نظر آیا
آداب وفاداری قائم تو رہی اپنی
ہر ظلم و جفا سہہ کر ہونٹوں پہ کہاں لایا
خوددار طبیعت تھی کیسے یہ مچل جاتی
کمزور سہاروں کو ہر موڑ پہ ٹھکرایا
آنکھوں سے گرے آنسو توہین محبت ہے
دل توڑ کے دنیا نے کیا خوب یہ سمجھایا
ہم کس کو کہیں اپنا ہم غیر کسے سمجھیں
غم خوار کہاں کوئی دنیا میں نظر آیا
ہم راز بنایا تھا مل جائے سکوں شاید
کچھ اور بڑھی الجھن کچھ اور میں پچھتایا
ناکام محبت کو ہر بات گراں گزری
اتنا وہ ہوئے برہم جتنا انہیں سمجھایا
آغوش بہاراں میں پھر عمر کٹے اپنی
ان ریشمی زلفوں کا مل جائے اگر سایا
فن کار کی نظروں میں فن اور نکھرتا ہے
فن کار کہیں نیرؔ تنقید سے گھبرایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.