میں آنکھوں میں سبھی کے چبھ رہا ہوں
میں آنکھوں میں سبھی کے چبھ رہا ہوں
کہ جب سے آئنہ بننے لگا ہوں
بجھا دیں گے ہوائیں جانتا ہوں
میں سورج تو نہیں ہوں اک دیا ہوں
لگا مجھ کو کہ جنت مل گئی ہے
گلے لگ کر میں جب ماں سے ملا ہوں
نہ جانے لوگ کیسے ہیں یہاں کے
میں اس شہر غریباں میں نیا ہوں
مرے دن بھی پھریں گے غم نہ کھاؤ
میں اب خود سے کمانے لگ گیا ہوں
کہاں ممکن دوبارا اٹھ سکوں گا
کہ منہ کے بل میں کچھ ایسے گرا ہوں
ملی ہے کامیابی مشکلوں سے
میں صارمؔ خاک میں پہلے ملا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.