میں اپنا عشق زباں سے بیاں کروں بھی نہیں
میں اپنا عشق زباں سے بیاں کروں بھی نہیں
نظر سے آپ کی لیکن چھپا سکوں بھی نہیں
ترے غلط کو غلط تک نہ کہہ سکوں واعظ
قسم خدا کی میں اتنا شریف ہوں بھی نہیں
جو تیری یاد کو رو رو کے نذر کر دیتے
ہماری آنکھ میں افسوس اتنا خوں بھی نہیں
یہ کیسے موڑ پہ لے آئی زندگی مجھ کو
کہ جی سکوں بھی نہیں اور مر سکوں بھی نہیں
ترے قریب ہی وحشت زدہ سا رہتا ہوں
ترے بغیر مری جاں مجھے سکوں بھی نہیں
تمہارے بعد تمہاری قسم تمہاری طرح
کسی کو چاہتے رہنے کا اب جنوں بھی نہیں
اگر ہے عشق پہ تہمت فقط نمائش کی
تو چشم ناز میں پہلے سا وہ فسوں بھی نہیں
کبھی کبھی ہی سہی شاعری کے پردے میں
میں اپنے غم کو زمانے سے کیا کہوں بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.